ہیٹ ویو کے دوران کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کردیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شدید گرمی کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے خصوصی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سسٹم کی بہتری کے لیے کیے جانے والے تمام ’’مینٹیننس شٹ ڈاؤنز‘‘معطل کر دیئے جاتے ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی میں کوئی تکنیکی تعطل پیدا نہ ہو۔
ترجمان نے واضح کیاہے کہ اس وقت کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک پہلے ہی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل، شائقین کی انٹری کیلئے ہدایت نامہ جاری
کے الیکٹرک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگر شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو دوپہر کے اوقات میں کی جانے والی’’اکنامک لوڈشیڈنگ‘‘ فوری طور پر روک دی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو شدید تپش میں بجلی کی بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کے الیکٹرک نے ہیٹ ویو کے دوران شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔