گورا ہونے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑا؟اداکارہ بنیتا ڈیوڈ نےبڑا اعتراف کر لیا

May 03, 2026 | 13:42:PM
گورا ہونے کیلئے کیا کچھ کرنا پڑا؟اداکارہ بنیتا ڈیوڈ نےبڑا اعتراف کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل بنیتا ڈیوڈ نے گورا ہونے کیلئے انجیکشن لگوانے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماضی کے قصے سنائے۔

ایک سوال کے جواب میں بنیتا ڈیوڈ نے کہا کہ 2017 میں گوران ہونے کا پہلا انجیکشن لگوایا تھا، اس دور میں میرا ایک ڈرامہ آرہا تھا جس میں ایک خوبصورت لڑکی کو دکھانا تھا اور  ڈرامے میں میرا اہم کردار تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:جمائما کونیا جیون ساتھی مل گیا، شادی کب ہو گی? جانیے

 انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا میں یہ ہی ہوتا ہے کہ جس کا رنگ گورا ہوتا ہے وہی آگے جاتا ہے، سب اسی کو ایک ہیروئن کے طور  پر کاسٹ کر رہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری کوئی گہری رنگت نہیں تھی لیکن بس میرے دماغ میں یہ بات بیٹھ گئی تھی، میں نے گورا ہونے کا ارادہ کیا اور ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا، ہفتے میں 2 بار 7،7 ہزار  روپے کے انجیکشن لگتے تھے، اور پھر ہر مہینے بعد ایک انجیکشن لگوانا پڑتا تھا، جس سے میرا رنگ گورا ہوگیا۔