کینڈا الیکشن، لبرل پارٹی نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محسن الملک )کینڈا الیکشن میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں لبرل پارٹی کو ایک اور سیٹ پر کامیابی مل گئی۔
بھارتی نژاد کنزرویٹو کے پارم گل ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہار گئے ،ہملٹن جنوب سے لبرل کی کرسٹینا ٹیسر 29 ووٹوں سے کامیاب ہوئیں،الیکشن کینڈا نے کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
لبرل کینڈا الیکشن میں مجموعی 169 سیٹوں کے ساتھ سب سے مضبوط جماعت بن گئی،کنزرویٹو 143 سیٹوں تک محدود ہوگئے،کینڈا میں کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لئے 172 سیٹس درکارہوتی ہیں۔
کینڈا حرف جماعت کی وفاقی انتخابات میں سیٹس کم ہو کر 143 رہ گئیں۔
یہ الیکشن ایسے وقت ہوئے جب صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر عائد ٹیرف ووٹرز کے ذہنوں پر سوار ہے،ساتھ ہی شہری علاقوں میں گھروں کی قیمتیں زیادہ ہونا ،بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد ہونا اور ہیلتھ کئیر تک لوگوں کی رسائی میں دشواری سمیت دیگر اشوز بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبزول کئے ہوئےہیں۔