عالمی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت میں پاکستانی مصنوعات پر پابندی 

May 03, 2025 | 14:12:PM
عالمی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت میں پاکستانی مصنوعات پر پابندی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بڑھتے ہوئے سرحدی تناؤ کے بعد بھارت نے پاکستان کو تجارتی سطح پر کمزور کرنے کےلیے نیا محاذ کھولتے ہوئے اسکی مصنوعات پر بھی پابندی لگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی تجارتی پالیس میں نیا پیراگراف شامل کیا گیا ہے جس کی رو سے تمام پاکستانی بر آمدات کو ممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر  آگئی ۔۔۔
 بھارتی ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ ہر قسم کی برآمدات چاہے اس کی اس میں درآمدی اشیاء جن کی اجازت لی گئی ہو یا نہیں، فوری طور پر ممنوعہ مصنوعات میں شمار کی جائیں گی۔