آزادی صحافت کیلئے پیپلز پارٹی اپنے عزم پر کھڑی ہے: شیری رحمان

May 03, 2025 | 11:40:AM
 آزادی صحافت کیلئے پیپلز پارٹی اپنے عزم پر کھڑی ہے: شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ، ڈرانے دھمکانے، صحافیوں پر تشدد جیسے ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہوا ہے، آزادی صحافت کے لیے پیپلز پارٹی اپنے عزم پر کھڑی ہے۔

شیری رحمٰن نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج کا دن ہمیں صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کو درپیش چیلنجز پر غور کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کا جمہوری عمل، معاشرے کی تشکیل اور احتساب میں اہم کردار ہے۔ عوام کو آگاہ کرنے اور اقتدار میں رہنے والوں کو جوابدہ بنانے میں صحافیوں کے ناگزیر کردار کی عزت کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمشیہ میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم صحافیوں کے حقوق اور دفاع میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہید بےنظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کی مثال قائم کر چکے۔