9 یا 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے امکانات

May 03, 2023 | 13:15:PM
9 یا 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے امکانات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں عروج پر، وفاقی بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کرنے کے امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانے کے قوی امکانات ہیں، قومی اقتصادی سروے 8 جون کو جاری کیے جانے کے امکانات ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں ہو گا، سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کے خدوخال تیار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ پر نظرثانی درخواست دائر کردی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔ْ