سپریم کورٹ کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخوں پر نظرثانی درخواست دائر کردی

May 03, 2023 | 13:09:PM
سپریم کورٹ کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں،الیکشن کمیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخوں پر نظرثانی درخواست دائر کردی ہے،الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہےکہ آئین پاکستان نے اداروں کے اختیارات کو بالکل واضح کر رکھا ہے اس لیے سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دے کرطے شدہ قانون کو تبدیل کیا لہٰذا سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی غلطی کو درست کرے۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس میں 14مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کی ،الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے اپنے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار عدلیہ کو حاصل نہیں، آئین بنانے والوں نے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کیلئے تاریخ دے۔

یہ بھی پڑھیں: محافظ فوجی اہلکار نے وزیر کو قتل کر کے خودکشی کر لی

  خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس نے کیس میں ریمارکس دیے تھے کہ عدالت اپنا 14 مئی کو الیکشن کا حکم واپس نہیں لے گی۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات اور نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر درخواستگزار کے وکیل کو اتھارٹی لیٹر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔