بھارت : کورونا سے  تنزانیہ کے سفارتخانہ کے دفاعی اتاشی جاں بحق

May 03, 2021 | 14:53:PM
بھارت : کورونا سے  تنزانیہ کے سفارتخانہ کے دفاعی اتاشی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی وبا کورونا وائرس  کے باعث افریقی ملک تنزانیہ کے سفارتخانہ کے دفاعی اتاشی کا انتقال ہو گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تنزایہ کے سفارتکار کی کورونا وائرس سے موت بھارت میں وبا کے دوران کسی بھی غیر ملکی سفارتکار کی پہلی ہلاکت ہے۔تنزانیہ کے ہائی کمیشن نے اپنے سفارتکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں تنزانیہ کے ڈیفنس ایڈوائزر کرنل ڈاکٹر موسیس 28 اپریل کو کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔  ڈاکٹر موسیس نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

واضح رہےکہ تنزانیہ کے سفارتکار کی کورونا سے ہلاکت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جن کی یومیہ تعداد 4 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔نئی دہلی میں موجود کئی غیر ملکی سفارتکار اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور فلپائن کے مشنز نے بھی انڈین یوتھ کانگریس سے آکسیجن کی مدد طلب کی تھی۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ بھارت کی طرف سے ملک میں موجود سفارتی عملے کو ضروری طبی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔اس ہولناک صورتحال میں بعض ممالک نے بھارت سے اپنے سفارتی عملے کو نکالنا شروع کردیا ہے جس سلسلے میں تھائی لینڈ کی حکومت نے گزشتہ ہفتے ائیرایمبولینس کے ذریعے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ’’باہو بلی ‘‘ کی اداکارہ انشوکا شیٹھی نے دبئی کے تاجر سے شادی کرلی