بنگلا دیش ۔۔ 2 کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔۔ 26 افراد ہلاک

May 03, 2021 | 11:23:AM
بنگلا دیش ۔۔ 2 کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔۔ 26 افراد ہلاک

(24نیوز)بنگلادیش کے دریائے پدما میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم  ہو گیا جس کے نتیجے میں 26 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق دریائے پدما میں گنجائش سے زیادہ مسافروں والی کشتی ریت سے بھری کشتی سے ٹکرا گئی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں ریسکیو اہلکاروں نے 5 افراد کو بچا لیا جبکہ 26 ہلاک ہو گئے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟