نومنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف پر اسد عمر کا طنز

Mar 03, 2024 | 15:18:PM
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونے پر طنزیہ بیان جاری کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونے پر طنزیہ بیان جاری کردیا۔

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ شہباز شریف ایک مرتبہ پھر واپس آگئے ہیں اور اسی کے ساتھ انہوں نے منصفانہ طور پر وزیرِ اعظم بننے کی اہلیت کھودی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی ماضی میں وزیرِ اعظم بننے کے دوران 16 ماہ پر مشتمل تباہ کن کاکردگی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے تھے اور ماضی کی ناکامی ان کی آئندہ پرفارمنس اور ایک مرتبہ پھر ناکام ہونے کا ثبوت ہے۔

اپنے پیغام میں اسد عمر کا شہباز شریف کو کامیابی سے نئے منصب کو چلانے کیلئے مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ کامیابی سے اپنے فرائض سرانجام دیں تو انہیں تمام سیاسی اختلافات کو بھلانے ہوگے اور سیاست کے سبب جیلوں میں ڈالے گئے لوگوں کو بھی آزاد کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی دہشت گردی کے تین مقدمات میں نامزد 

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے  آج  3 مارچ کو منعقدہ اجلاس میں شہباز شریف کو ایوان میں 201 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ شہباز شریف کل 4 مارچ کو وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔