کوٹ لکھپت میں آوارہ کتوں کا راج، 30 افراد کو کاٹ لیا

Mar 03, 2023 | 12:38:PM
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں آوارہ کتوں نے 2 دن کے دوران 30 افراد کو کاٹ لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں آوارہ کتوں نے 2 دن کے دوران 30 افراد کو کاٹ لیا۔

کتوں کے کاٹنے کے واقعات لاہورکے جنرل اسپتال کے عقب میں پیش آئے۔ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

لاہورکے جنرل اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حسیب کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر حادثات، انکوائری کا فیصلہ

انہوں نے بتایا ہے کہ طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جنرل اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حسیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈسچارج مریضوں کو محکمۂ ہیلتھ کے متعلقہ ویکسینیشن سینٹر سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔