بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر حادثات، انکوائری کا فیصلہ

Mar 03, 2023 | 12:19:PM
اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر دو حادثات کا معاملہ پیش آیا ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے نے انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس منصوبے پر دو حادثات کا معاملہ پیش آیا ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے نے انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق چئیرمین سی ڈی اے نے منصوبے کی تھرڈ پارٹی انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تھرڈ پارٹی منصوبے کا ازسرنو جائزہ لے گی اور ڈیزائن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔انکوائری میں ذمہ داران کا تعین کیا جایے گا اور کارروائی ہو گی۔

چئیرمین سی ڈی اے  کا کہنا ہے کہ منصوبہ میں پبلک سیفٹی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ ڈیزائن میں خامی ہوئی تو اس کا بھی ازالہ کیا جایے گا۔ 

یاد رہے منصوبہ پر گزشتہ روز پل کے بیم گرنے سے حادثہ ہوا تھا۔  اس سے قبل پل کی شٹرنگ گرنے سے دو مزدور جانبحق ہوئے تھے ۔