لاہور: ڈاکٹر کی 22 سالہ مریضہ سے مبینہ زیادتی

Mar 03, 2023 | 10:45:AM
لاہور: ڈاکٹر کی 22 سالہ مریضہ سے مبینہ زیادتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ایک ڈاکٹر نے 22 سالہ مریضہ کرن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر اور اس کے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔

سبزہ زار کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیٹ درد کی دوا لینے گئی تو ڈاکٹر طاہر نے الٹرا ساؤنڈ کا کہہ کر وحدت کالونی میں اپنے اسپتال بلا لیا۔

جہاں ڈاکٹر نے نشہ آور گولی کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ، دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

پولیس نے ڈاکٹر اور اس کے ایک ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔