اب تحریک عدم اعتماد آئے گی ۔۔زرداری کا بیانیہ جیت گیا

Mar 03, 2021 | 19:05:PM
اب تحریک عدم اعتماد آئے گی ۔۔زرداری کا بیانیہ جیت گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ حالیہ سیاست میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حکمت عملی پر متفق نہیں تھی اور کچھ تحفظات رکھتی تھی لیکن یوسف رضا گیلانی کی لینڈ مارک کی فتح سے زرداری کی حکمت عملی درست ثابت ہوئی۔
سیاسی تجزیہ نگار وں کے مطابق اب حکمران جماعت تحریک انصاف کی پسپائی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔قومی اسمبلی کے نتائج کے مطابق اب اپوزیشن اتحاد وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پوزیشن میں ہے۔
حکمت عملی کے تحت پی ڈی ایم اب لانگ مارچ کی تیاری بھی تیز کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن سے قبل رات گئے تک اپوزیش کے بعض ارکان کو منحرف کرنے کی بھی کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔