سندھ، سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے 7 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی 

Mar 03, 2021 | 18:00:PM
سندھ، سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے 7 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ میں سینیٹ کی 11 نشستوں میں سے 7 نشستوں پر پیپلزپارٹی نے کامیابی سمیٹ لی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، پیپلزپارٹی کی شیریں رحمان22 ووٹ، جام مہتاب ڈہر19 ، سلیم مانڈوی والا20 ،تاج حیدر20 ، شہادت اعوان19 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری 22 ،پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا 20 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، خواتین کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان 60 اورایم کیوایم کی خالدہ اطیب57 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں،ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر پی پی کے فاروق ایچ نائیک 61 ووٹ اورتحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو57 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔