پڑھے لکھے سیاستدانوں کی غلطی پہ غلطی ،13 ارکان اسمبلی نے غلط نشان لگا دیئے

Mar 03, 2021 | 17:43:PM
پڑھے لکھے سیاستدانوں کی غلطی پہ غلطی ،13 ارکان اسمبلی نے غلط نشان لگا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا کے13 پڑھے لکھے ممبران اسمبلی نے غلط نشان لگا  کر بیلٹ پیپر ضائع کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن میں خیبرپختونخواہ کے متعدد ارکان اسمبلی نے ووٹ دیتے وقت بیلٹ پیپر ضائع کردیئے۔ غلطی کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 11 ارکان شامل ہیں۔
جے یو آئی کے ایک رکن نے دوبارہ بیلٹ پیپر لیاجبکہ جماعت اسلامی کے ایک رکن نے بھی بیلٹ پیپر تبدیل کرایا۔ درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کردئیے ۔چار ایم پی ایز کے خواتین، 8 ایم پی ایز کے جنرل اور ایک رکن اسمبلی کا اقلیتی ووٹ ضائع ہوا ۔