امریکامیکسیکو بارڈر پر وین اور ٹرک میں تصادم، 13 افراد ہلاک

Mar 03, 2021 | 15:30:PM
امریکامیکسیکو بارڈر پر وین اور ٹرک میں تصادم، 13 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا اور میکسیکو  کے بارڈر پر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے حوالے سے بتایا ہےکہ ایک ٹریکٹر ٹرالر ایل سینٹرو کے قریب نارتھ روٹ 115 کی جانب سفر کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ایس یو وی نے اسے ٹکر مار دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 8 مسافروں کی گنجائش والی ایس یو وی پر 25 سے زائد مسافر سوار تھے اور حادثے کے باعث 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک مسافر ہسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اورحادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔