قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

Mar 03, 2021 | 12:38:PM
قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حکومت نے آج سے قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق ڈیفنس سیونگزسرٹیفیکٹس پرشرح منافع 9.42 سے بڑھاکر 9.51 فیصد کردیا گیا ہے  جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع کو 7.97 فیصد سے بڑھاکر8.40 فیصد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 9  فیصد پر برقرار ہے جب کہ بہبود، پینشنرز اور شہدا ویلفیئرسرٹیفکیٹس پرشرح منافع  11.28 فیصد برقرار رہے گا۔