سینٹ الیکشن:رکشہ، گدھا گاڑی میں لے جائیں یا پیدل ،بس پہلا ووٹ میرا  ہو،حلیم عادل

Mar 03, 2021 | 12:08:PM
سینٹ الیکشن:رکشہ، گدھا گاڑی میں لے جائیں یا پیدل ،بس پہلا ووٹ میرا  ہو،حلیم عادل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو اسمبلی لے جانے والی بکتر بند گاڑی آج ہسپتال نہ پہنچ سکی جس کے باعث وہ ابھی تک اسمبلی جانے کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو جناح ہسپتال سے اسمبلی لے جانے کے لیے روزانہ بکتر بند گاڑی پولیس لاتی تھی لیکن آج پولیس نے گاڑی خراب ہونے کا بہانہ بنا کر گاڑی نہیں پہنچائی۔حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل اسمبلی جانے کے لیے ایک گھنٹے سے گاڑی کے انتظار میں ہیں۔اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو الیکشن کمیشن کے حکم پر دو دن پہلے اسلام آباد پہنچایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑی نہیں آئی تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے پولیس موبائل یا میری ذاتی گاڑی میں لے چلیں، گدھا گاڑی یا رکشے میں لے جائیں۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے میں پیدل جانے کو بھی تیار ہوں لیکن مجھے بروقت سندھ اسمبلی پہنچائیں کیونکہ پہلا ووٹ میں نے کاسٹ کرنا تھا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ہسپتال میں وارڈ کے باہر گاڑی کے منتظر ہیں اور پولیس افسر سے تکرار کر رہے ہیں۔