بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں خریدنےکیلئے چین، قطر، ترکیے، سعودیہ سے انویسٹر آئیں گے

Jun 03, 2026 | 19:25:PM
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں خریدنےکیلئے چین، قطر، ترکیے، سعودیہ سے انویسٹر آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان میں بجلی کی عام شہریوں، کاروباری اداروں اور زرعی کنزیومرز کو فروخت کرنے والی کمپنیوں (ڈسکو) کو فروخت کرنے کی حکومتی کوششوں میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور  کئی اہم ملکوں کی کمپنیاں پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈیسکو) کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔

نجکاری کمیشن کے ذمہ دار حکام بتا رہے ہیں کہ  ڈیسکوز کی نجکاری  میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے نجکاری  کے اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ  ڈسکوز کی نجکاری میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:    گھریلو گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، علی پرویز ملک 

 وفاقی حکومت نے بہتر کاروباری حیثیت اور  ٹیکنیکل پرفارمنس کی مالک کمپنیوں آئیسکو ، گیپکو اور فیسکو کے 50 سے 100 فیصد تک شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ  کر رکھا ہے لیکن پاکستان کے اندر ان کمپنیوں کے گاہک سامنے نہیں آ رہے۔
 اب سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرائیویٹائزیشن کمیشن کے حاکم نے بتایا کہ  کئی غیرملکی انویسٹر پاکستان میں  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ 
پرائیویٹائزیشن کمیشن کے حکام کے مطابق  چاروں ملکوں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیے  کے انویسٹر  پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر نجکاری میں حصہ لیں گے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ عالمی ومقامی سرمایہ کار کو  ایک سے زیادہ ڈیسکو کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، ڈیسکوز کی نجکاری کے لیے چین ، ترکیے ، سعودی عرب اور قطر میں روڈ  شو منعقد کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  حکومت نے فیسکو،گیپکو  اور  آئیسکو کے 51  سے 100 فیصد شیئر  فروخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  صدر ٹرمپ  نے دس فیصد گلوبل ٹیرف لگا دیا،  نئی ٹیرف وار چھڑنےکاخطرہ