ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں کے بعدکویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں کے بعدکویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذکردی گئی۔
کویتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے رات گئے دشمن کے میزائل اور ڈرون حملے روکے۔
کویتی وزارت دفاع کے مطابق میزائلوں اور ڈرون کو کامیابی سے فضا میں تباہ کردیا گیا، سنے گئے زوردار دھماکے دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب سے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں کے بعدکویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایرانی حملےمیں ائیرپورٹ پر متعدد تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی ہڑتالیں غیر قانونی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا حکم
ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پروازوں کو اگلے نوٹس تک معطل اور دیگر ائیرپورٹس کی جانب موڑا جارہاہے۔