امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران پر عسکری کے ساتھ ساتھ معاشی دباؤ بڑھانے کے لئے امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکہ کی جانب سے ایران کے 4 شہریوں اور 4 کرپٹو ایکسچینجز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیرملکی مالیاتی ادارے اور افراد پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مٹی کا طوفان ، تیز بارش،5 افراد جاں بحق،150سے زائد زخمی
دوسری طرف امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرارہے اور امریکی فورسز نے ایرانی جزیرے قشم میں ایک فوجی تنصیب کو نشانہ بنایاہے جبکہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکی مفادات پر جوابی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ایک ایئربیس، بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا،ان حملوں کے بعد بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بجنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔