پولیس ملازمین کیلیئےاچھی خبر ،ترقیاں ملنے کے امکانات روشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ محکمانہ پرموشن بورڈ میں ریکارڈ خراب ہونے پر سپرسیڈ ہونے والے ملازمین کا نام آئندہ پرموشن بورڈ کے اجلاس میں شامل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس آڈر 2002ء شق 10(3)اور اسٹینڈنگ آڈر 10/2017کی شق 11.4میں ترامیم کردی ہے ، اور آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پرموشن بورڈ میں ترقی سے محروم ہونے والے ملازمین کو ترقیاں ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹی کلاس کےطالب علم سے زیادتی،مجرم کو 14 سال قید اور جرمانے کی سزا