جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار

Jun 03, 2023 | 11:34:AM
جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار
کیپشن: فرحت فاروق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پولیس نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق فرحت فاروق کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جناح ہاؤس حملہ، خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

پولیس کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے۔