ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Jun 03, 2022 | 11:40:AM
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: ینسٹاگرام حریم شاہ اکائونٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی متنازعہ ٹک ٹاکر   حریم شاہ کی ٹرویولنگ سٹوری ابھی تک جاری ہے ،  ترکی، برطانیہ اور سعودی عرب کا دورہ کرنے کے بعد اب وہ مسقط، عمان میں نئے مقامات پر گھومنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام میں اپنی سفری ڈائریوں کو دستاویز کرتے ہوئے، ایک ویڈیو شئیر کی جہاں انہوں نے خوبصورت شہر کے دورہ کیا اور اپنے ایڈونچر کو فروغ دیا۔  حریم شاہ نے ڈھیروں ٹک ٹاک ویڈیوز پوسٹ کیں جہاں سوشل میڈیا کی سنسنی اس کی کبھی نہ ختم ہونے والی چھٹیوں کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس میں حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔10 جنوری 2022 کو ٹِک ٹوکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ برطانوی پاؤنڈز کے دو سٹاک فلاؤنٹ کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔