عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات پر خواجہ آصف نے بڑی بات کہ دی

Jun 03, 2022 | 11:25:AM
عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات پر خواجہ آصف نے بڑی بات کہ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان جیسی باتیں اگر کسی قوم پرست رہنما نے کی ہوتیں تو کیا ہوتا؟پھر بھی عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات نہیں بنانے چاہئیں ۔

 تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا سلیمان شہباز کو وزیراعظم کے ساتھ سرکاری دوروں پر جانے کے بجائے پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ ایسا ہونا چاہیے اور ایسا ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسی باتیں اگر کسی قوم پرست رہنما نے کی ہوتیں تو کیا ہوتا؟ پھر بھی عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات نہیں بنانے چاہئیں، عمران خان کو خود کو تباہ کرنے کے لیے چھوڑ دینا چاہیے۔