وہ مسلم ملک جس نے اپنے شہریوں کیلئے حج منسوخ کردیا

Jun 03, 2021 | 20:03:PM
وہ مسلم ملک جس نے اپنے شہریوں کیلئے حج منسوخ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کیلئے رواں سال حج منسوخ کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کی جانب سے رواں سال اپنے شہریوں کیلئے حج منسوخ کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کی بابت بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا نے یہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سعودی عرب انسانی صحت اور حفاظت کو ترجیح دیتا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے اس سلسلے میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی بحریہ کے سب سے بڑا جہاز خوفناک آتشزدگی کے بعد ڈوب گیا