شوکت عزیز نے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی

Jun 03, 2021 | 14:19:PM
شوکت عزیز نے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا معاملہ ،شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

  درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر سماعت 7 جون کو مقرر کی جائے۔  درخواست میں موقف اختیار  کیا گیا کہ 31 مئی کو ہونے والی سماعت میں کیس 2 جون تک ملتوی کیا گیا تھا۔یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار 30 جون کو ریٹائر ہو جائے گا۔کیس سے بنیادی انسانی حقوق وابسطہ ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج   شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا برطرفی کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیںویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری