اڈیالہ جیل کا قیدی دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا

Jul 03, 2026 | 22:43:PM
اڈیالہ جیل کا قیدی دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا
کیپشن: اڈیالہ جیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے شہر راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بند ایک قیدی ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قیدی توصیف کے خلاف تھانہ مندرہ میں منشیات کا مقدمہ درج تھا اور وہ اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید تھا۔

طبیعت بگڑنے پر اسے جیل سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب مزید قانونی کارروائی متعلقہ پولیس کی جانب سے جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری