صدر مملکت آصف علی زرداری چھ جولائی کو  کرغیزستان کے تین دن کے  دورے پر جا رہے ہیں

Jul 03, 2026 | 18:37:PM
  صدر مملکت آصف علی زرداری چھ جولائی کو  کرغیزستان کے تین دن کے  دورے پر جا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)  صدر مملکت آصف علی زرداری چھ جولائی کو  کرغیزستان کے تین دن کے  دورے پر جا رہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چولوپون آتہ پہنچیں گے۔ یہ خوبصورت شہر  کرغیزستان کی مشہور جھیل عیسیک کُل کے شمالی کنارے پر آباد ہے۔ 

صدر آصف علی زرداری  کرغیزستان کے صدر سادیر جعفروو کی دعوت پر کرغیزستان جا رہے ہیں۔ وہ  6 جولائی سے 9 جولائی تک کرغیزستان میں مصروف رہیں گے، سفارتی ذرائع

کرغیزستان کے  دارلحکومت بشکیک میں صدر آصف علی زرداری کی کرغیزستان کے صدر سادیر جعفروو اور وزیراعظم عدیلبیک قیسمالئیوو سے ملاقاتیں ہوں گی۔

اپنے سرکاری دورہ کے آغاز میں صدر مملکت  بشکیک میں یادگار شہداء پر بھی حاضری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت