آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے : عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ماضی میں اقتدار میں آنے والی سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی وعدے اور منشور پر مکمل عمل درآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے رہنماؤں اور کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جماعت کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل خطہ ہے اور اگر عوام نے ان کی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا تو وہ کشمیر کو ترقی، خوشحالی اور سیاحت کے اعتبار سے پاکستان کی خوبصورت ترین وادی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں حکومت کرنے والی جماعتوں کی کارکردگی کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ انہوں نے اپنے منشور اور وعدوں پر کس حد تک عمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب بھر میں بارش برسانے والا مون سون سسٹم کب داخل ہوگا؟