لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک چالانز کانیا نظام متعارف

Jul 03, 2026 | 09:23:AM
 لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک چالانز کانیا نظام متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک چالانز کانیا نظام متعارف کرادیاگیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ صوبہ بھر میں ٹریفک چالان مکمل ثبوت کے ساتھ جاری ہوں گے،ہر چالان کے ساتھ موقع پر ویڈیو اور تصویر بطور شواہد محفوظ کی جائے گی،شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کے لیے 8070 سے الرٹ ایس ایم ایس موصول ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق الرٹ ایس ایم ایس میں ٹریفک وائلیشن کے ثبوت کا لنک بھی موجود ہوگا،شہری لنک اوپن کر کے اپنی ٹریفک خلاف ورزیوں کا مکمل ثبوت دیکھ سکیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس ون ایپ سے شہریوں کو ثبوت کے ساتھ چالان کریں گے،وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں شواہد پر مبنی چلاننگ نظام کا باقاعدہ نفاذ کر دیا ہے،شواہد پر مبنی چالاننگ سسٹم کی منصفانہ کارروائی سے بحث و تکرار میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: امریکی صدر
پولیس حکام کے مطابق جدید چالاننگ نظام سے شہریوں اور ٹریفک پولیس دونوں کے وقت کی بچت ہوگی،چالان ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مؤثر اور ثبوت پر مبنی قانونی کارروائی ممکن ہوگی۔