امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ گرکر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست نیو جرسی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ ٹیک آف کے بعد کراس کیز ہوائی اڈے کے قریب جنگل میں گرا،رپورٹ کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو ا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس اور برازیلین ایئر فورس کا ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن سینٹر حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں۔