فیروز خان  سے کینسر میں مبتلا مداح کےملنے کی خواہش پوری، ویڈیو وائرل

Jul 03, 2023 | 15:24:PM
پاکستان شوبز کے سُپر اسٹار فیروز خان کینسر میں مبتلا اپنے مداح کی خواہش پر اس سے ملنے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔ اداکار فیروز خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کے سُپر اسٹار فیروز خان کینسر میں مبتلا اپنے مداح کی خواہش پر اس سے ملنے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔ اداکار فیروز خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی۔

فیروز خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی اور انہیں بتایا گیا کہ ان کا ایک مداح جوکہ کینسر میں مبتلا ہے ڈاکٹر نے اس سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ علاج میں تعاون کرے گا تو اسے فیروز خان سے ملوائیں گے۔

فیروز خان نے بتایا کہ جب انہیں یہ بات معلوم ہوئی تو وہ اس مداح کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان مداح کو سرپرائز دیتے ہیں جس پر وہ بےحد خوش ہوجاتا ہے فیروز مداح کو گلے بھی لگاتے ہیں۔ فیروز خان کے اس عمل پر انہیں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی اداکار گپی گریوال کا پاکستان میں نئی فلم کی شوٹنگ کا اعلان 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اہلیہ سے حالیہ تنازعات کے باوجود بھی فیروز خان اپنی نرم دلی کی وجہ پہلے کی طرح ہی مقبول ہیں۔