ماورا حسین کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر عروہ جذباتی ہو گئی

Jul 03, 2022 | 15:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ماورا حسین کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر عروہ جذباتی ہو گئی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین  نے2 جولائی کو اپنی 31 ویں سالگرہ منا ئی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیں۔تصاویر پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین ، مشہور شخصیات اور مداحوں دونوں کی طرف سے نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ایسے میں ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن عروہ حسین کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ایک جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی۔

تفصیلات کے مطابق  انسٹاگرام پر ماورا کی جانب سے شیئر کی گئی محبت سے لبریز ویڈیو میں دونوں بہنوں کی پرانی تصاویر شامل تھیں ۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماورا حسین نے کیپشن میں لکھا کہ سالگرہ مبارک بہنا، میں جلدی میں یہ ویڈیو بنائی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ویڈیو مین ہمارے تازہ ترین انٹرویو کے ساتھ ہمارا سب سے پہلا انٹرویو بھی شامل ہے جو میں نے گوگل پر تلاش کی ۔

ماورا کی پوسٹ پر عروہ حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رُلا ہی دیا ہے ۔

اور مزید کہا کہ تمھیں یاد کررہی ہوں جلد یہاں آؤدوسری جانب نے عروہ حسین نے اپنے انسٹاگرام پر سالگرہ کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اہنے والدین کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

یاد رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور ماروہ حسین پاکستان کی مشہور اداکارائیں ہیں دونوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہیں۔ان دنوں اداکارہ عروہ حسین ڈرامہ ’بد زات‘ میں کام کرتی نظر آ رہی ہے۔جبکہ ماورا حسین کو آخری بار ڈرامہ قصہ مہر بانو میں کام کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔