کورونا کے بڑھتے کیسز: تشویشناک خبر آگئی

Jul 03, 2022 | 10:59:AM
کورونا وائرس،اعدادوشمار،قومی ادارہ صحت،کیسز
کیپشن: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔

 قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار 755 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 650 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔

 قومی ادارہ صحت نے مزید بتایا کہ ملک میں کورونا کے 138 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 افراد کا انتقال بھی ہوا۔