نیاورلڈآرڈر دنیا میں قائم ہو رہا ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس پر عمل ہو رہا ہے;مشاہد حسین

Jan 03, 2026 | 23:23:PM
نیاورلڈآرڈر دنیا میں قائم ہو رہا ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس پر عمل ہو رہا ہے;مشاہد حسین
کیپشن: پروگرام نسیم زہرا8پاکستان
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہدحسین سید نے کہا ہے کہ نیا ورلڈ آرڈر دنیا میں قائم ہو رہا ہے جس کی لاٹھی اسکی بھینس پر عمل ہو رہا ہے دنیا میں پہلی بار فوجی کاروائی کی جا رہی ہے آئل کے لئے،چائنہ اور روس مزاکرات ہو رہے تھے ان کا بھروسہ  امریکہ پر کم ہو گیا ہے۔

پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ امریکہ پچھلے 20 سالوں سے سویا ہوا تھا،چائنہ آگے بڑھ گئے ،35 سال پہلے بھی پاناما کے صدر کو بھی اسی طرح گرفتار کیا گیا تھا،آج وہی تاریخ دھرائی جا رہی ہے،سعودی عرب اور دبئی بھی ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں،اس سے اسرائیل کا منصوبہ ابراہیم اکارڈختم ہو گیا  ہے،سعودیہ نے بہت سخت زبان استعمال کی ہے،یمن میں جتنی طاقتیں موجود ہیں وہ ریاض میں میٹنگ بولائی جا رہی ہے  ۔
انہوں نے کہا کہ  ایران  میں مہنگائی کی وجہ سے  صورتحال خراب ہوئی ہے،چین نے بھی پاکستان انڈیا کشیدگی کے دوران ثالثی کا کردار ادا کیا تھا ،چین نے بھی پاکستان انڈیا کشیدگی کے دوران ثالثی کا کردار ادا کیا تھا،ٹرمپ کی انڈیا پر  پالیسی بائیڈن سے مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اب دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا، جے شنکر کا بنگلہ دیش میں ایاز صادق کے ساتھ ہاتھ ملا کر اچھا اشارہ دیا ہے،انڈیا نے پوری دنیا میں اپنی بدنامی کروائی ہے،انڈیا اب دوبارہ جنگ نہیں لڑ سکتا وہ اب بس فلمیں بنا  کر انہی میں جیت سکتے ہیں ۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ چائنہ کے فارن منسٹر نے کہا تھا پاکستان اور انڈیا کی جنگ  بندی میں چائنہ کا بھی ہاتھ تھا ،امریکہ اور چائنہ کا پاکستان میں مفادات کا ہونا اچھی بات ہے،انڈیا نے میدان اور سفارتی سطح پر ناکامی سمیٹی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھی دیکھ لیا پاکستانی دبنگ لوگ ہیں،1998 میں جب نواز شریف پرائم منسٹر تھے اس ٹائم میں انفارمیشن منسٹر تھا،میاں صاحب نے واجپائی کا شکریہ ادا کیا کہ اگر آپ ایٹمی دھماکہ نہ کرتے تو ہم بھی ایٹمی طاقت نہ بن پاتے،ٹرمپ پاکستان کی جیت  کو پوری دنیا میں اجاگر کرتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبہ کیخلاف ورزی  اسرائیل   کر رہا ،غزہ جنگ بندی کے بعد اب تک 500 لوگوں کو اسرائیل نے شہید کیا،8فارن منسٹر کی بات جو غزہ پر ہوئی ہے وہ کافی کمزور ہے،اسرائیل کلنگ مشین ہے،انہوں نے بتایاکہ زہران ممدانی کا حلف لینا  تبدیلی کی نشانی ہے ،32 فیصد یہودیوں نے ووٹ دیا ہے،2025 کی سب سے بڑی تبدیلی چائنہ کا پہلے نمبر پر آنا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی بھی مسلمان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہیں کئے ،جب انڈیا اور اسرائیل کے خلاف پاکستان کھڑا ہو جا تا ہے۔اسرائیل کی ہمیشہ یہی کوشش رہی  جو مسلمان ملک طاقتور ہو رہا ہو اسے کمزور کرو ،گریٹر اسرائیل پر عمل ہو رہا ہے،پاکستان نے ایران کے ساتھ مل کر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا کیونکہ ہم نہیں چاہتے تافتان اسرائیل اور پاکستان کا بارڈر بنے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اسرائیل  اب گلف سٹیٹ کے بعد افریقہ تک آنا چاہ رہا ہے،ٹرمپ کی پالیسی تھی امریکہ کو طاقتور بنانا پر اب پالیسی ہے ،اسرائیل پہلے نمبر پر آجا ئے ۔

 مشاہد حسین سید  نے انکشاف کیا کہ نومبر 2025میں عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ  سے مذاکرات شروع ہو گئے تھے مگر ان کے کچھ نادان دوستوں کی وجہ سے وہ مذاکرات ختم کر دیئے گئے ،ان کے کچھ دوستوں نے کہا آپ ڈیل کیوں کر رہے ہیں، ہم 10 لاکھ لوگ لے کر آئیں گے اور آپ کو رہا کروا لیں گے،اس بات کے گواہ علی امین گنڈا پور بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  پنجاب بھر  کی ضلعی عدالتوں میں بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ