پنجاب بھر  کی ضلعی عدالتوں میں بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ

Jan 03, 2026 | 21:39:PM
 پنجاب بھر  کی ضلعی عدالتوں میں بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) پنجاب بھر  کی ضلعی عدالتوں میں بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق لاہور میں منعقدہ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام  نے شرکت  کی ۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے بھر کی ضلعی عدلتوں  میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی، کچھ اضلاع میں بجلی کی کمی کی صورت میں ضلعی عدالتوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ اعلامیہ  کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہا ہے،پنجاب حکومت نے عدالتوں کی سولرائزیشن کیلئے مکمل فنڈنگ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے مستحکم توانائی کو ناگزیر قرار دیا،توانائی بحران سے متاثرہ علاقوں میں بھی عدالتی خدمات بلا تعطل جاری رہیں گی، پنجاب میں ادارہ جاتی گورننس مزید بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہے؛آیت اللہ خامنہ ای