یمن کی صورتحال: پاکستان کا جامع مذاکرات کےاعلان کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کی جانب سے ریاض میں جامع مذاکرات کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور تمام فریقین پر ان مذاکرات میں شریک ہونے کے لئے زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان تمام یمنی فریقین پر نیک نیتی کے ساتھ سیاسی حل کے لیے مذاکرات میں شامل ہونے پر زور دیتا ہے۔
پاکستان نے یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی بھرپور اور مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا، امید ہے کہ علاقائی کوششیں یمن میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی۔