ڈکی بھائی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر 

Jan 03, 2026 | 11:58:AM
ڈکی بھائی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم کے لیے سولہ جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف جوئے کی پروموشن کے کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کردیں۔
عدالت نےڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کو 16 جنوری کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی،اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ڈکی بھائی سے استفسارکیاکہ آپ کا بغیر اجازت یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرنا غیر قانونی ہے،آپ کو وی لاگ کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرنا چاہیے تھی۔
یوٹیوبر ملزم ڈکی بھائی نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر بیان حلفی دیا تھا میرے نزدیک وہی اجازت دی تھی ،اس پر عدالت نے کہاکہ آپ خود سے کیسے خود کو اجازت دے سکتے ہیں ،اجازت صرف عدالت دیتی ہے, آپ کو باقاعدہ درخواست دینی چاہیے تھی،کیا آپ وی لاگنگ نہیں کرنا چاہتے?وکیل ڈکی بھائی نے کہاکہ ہمیں نہیں سمجھ آرہی کہ ہم کس چیز کی اجازت لیں،ہم تو اپنے چینل پر وی لاگ کر ہی نہیں رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر
عدالت نے کہاڈکی بھائی کا یوٹیوب چینل مال مقدمہ ہے  جو این سی سی آئی نے ضبط کر رکھا ہے،آپ وی لاگنگ کریں ،مگر اس چینل سے اپلوڈنگ غیر قانونی ہے۔ 
این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کا چالان پیش کر رکھا ہے۔