عمران خان کو جیل میں باہر کی خبروں تک رسائی حاصل ہے:انجینئر محمد علی مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں بہت فرسٹریٹڈ ہیں، 2 سال جیل کاٹنے والے کے لیے فرسٹریٹڈ ہونا غیر معمولی بات نہیں۔
اڈیالہ جیل میں قید رہنے والے مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا نے جیل کے اندر کی تفصیلات بتا دیں۔
ایک انٹرویو کے دوران انجینئر محمد علی مرزا نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں محل جیسی سہولیات حاصل نہیں مگر انہیں باہر کی خبروں تک رسائی حاصل ہے۔
عمران خان کو 2 اخبار ملے ہوئے ہیں، ان کے کمرے میں ایل ای ڈی بھی لگی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خبردار!الرٹ جاری
مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا نے بتایا کہ عمران خان کو رہنے کے لیے 6 چکیاں بھی ملی ہوئی ہیں جن میں سے 5 ان کے اپنے استعمال میں ہیں، چھٹی چکی میں ان کا مشقتی رہتا ہے۔
عمران خان صبح 9 بجے ناشتے کے لیے اور دوپہر 3 بجے دوپہر کے کھانے کے لیے دن میں دو بار اپنی چکی سے باہر آتے تھے۔
انجینئر محمد علی مرزا کاکہنا تھا کہ عمران خان کا مشقتی دیسی گھی کے تڑکے لگاتا تھا جس کی خوشبو ہمیں بھی آتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب غصّے میں آتے تو بہت اُونچی آواز میں اور مسلسل بولتے تھے۔