شدید دھند ،موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کردیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ،موٹرویز کے مختلف سیکشنز بھی بند کردیئے گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 درخانہ سےفیض پور، ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں بند ہے۔
ایم 11، لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک ،، ملتان سکھرموٹروے ایم فائیو بھی دھند کے سبب بند کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی ? مذاکرات سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا بیان آگیا
دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ محدود ہے ، لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال سمیت مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
این ڈی ایم اے نے اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا الرٹ جاری کر دیا۔