خانیوال میں دہشت گردوں کی فائرنگ ،دو سی ٹی ڈی افسران شہید 

Jan 03, 2023 | 20:37:PM
 خانیوال میں دہشت گردوں کی فائرنگ ،دو سی ٹی ڈی افسران شہید 
کیپشن: سی ٹی ڈی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  خانیوال کے علاقے پیرووال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سی ٹی ڈی افسران شہید  ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  دونوں افسران ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی ۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان بھی موقع پر پہنچے۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس اقدامات کر رہی ہے۔