شدید دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر،متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

Jan 03, 2023 | 16:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شدید دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر،متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پنجاب ( Punjab ) میں شدید دھند ( Fog ) نے ایک بار پھر ٹریفک کی روانی اور فلائٹ آپریشن کو متاثر کیا ہے، جہاں کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بروز منگل 3 جنوری کی صبح بھی شدید دھند کا راج رہا، جب کہ حد نگاہ انتہائی کم ہو جانے کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹر ویز کو بند کیا گیا، جنہیں بعد ازاں موسم بہتر ہونے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر سے کوٹ مومن، ایم تھری فیض پور سے سمندری اور ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث بند کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے ایم الیون کو بھی لاہور سے سیالکوٹ تک بند کر دیا گیا ہے، جب کہ سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق لاہور سے دبئی ، مسقط، دمام، سلالہ، جدہ جانے والی اور لاہور سے کراچی جانے والی ، 5 5 پرازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔کوالالمپور، دبئی اور کراچی سے لاہور آنے والی 4 پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا جب کہ کراچی سے لاہور آنے والی پروازیں پی کے 306 اور 307 منسوخ کر دی گئی ہیں۔