شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی 'مایوں' کی تقریب کی تصاویر وائرل

Jan 03, 2023 | 16:08:PM
پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مایوں کی تقریب کی سجاوٹ کی تصاویر اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہیں
کیپشن: سابق کپتان شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مایوں کی تقریب کی سجاوٹ کی تصاویر اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہیں۔

 اقصیٰ آفریدی کا نصیر ناصر سے 30 دسمبر کو نکاح ہوا جس میں شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی شرکت کی، مایوں کی تھیم چھتریوں اور گیندے کے پھولوں کی تھی۔

 مایوں کا سیٹ اپ شاہد آفریدی کے گھر پر ہی کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

اب اقصیٰ آفریدی کی مایوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی سمیت دلہے نصیر کی تصاویر ہیں۔