لاہور: پولیس اہلکاروں کا پمپ کیشیئر پر تشدد، 34 ہزار کیش لیکر فرار

Jan 03, 2023 | 15:35:PM
لاہور: پولیس اہلکاروں کا پمپ کیشیئر پر تشدد، 34 ہزار کیش لیکر فرار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سی سی ٹی وی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سال بدل گیا پولیس نہ بدلی، لاہور میں پولیس کے شہری پر سرعام تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے پٹرول پمپ کے کیشیئر پر تشدد کیا، 34 ہزار کیش بھی لے گئے۔

 یکم جنوری کی رات 8 بجے ایلیٹ اہلکار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پر آئے، گاڑی سے اترتے ساتھ ہی لڑکے پر تشدد کرنا شروع کردیا۔ اس دوران پٹرول پمپ پر کھڑے شہریوں کی مداخلت پر لڑکے کو اٹھا کر لے گئے۔ آپریشن منیجر نعیم کے ایلیٹ گاڑی کا پیچھا کرنے پر پولیس اہلکار لڑکے کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی

آپریشن منیجر نعیم نے بتایا کہ تعاقب کرنے پر ایلیٹ اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میری کار کی چابی اور موبائل بھی چھین کر ساتھ لے گئے۔

متاثرہ لڑکے نے ایلیٹ اہلکاروں کے خلاف تھانہ ہئیر جبکہ آپریشن منیجر نعیم نے ڈیفنس بی میں درخواست دے دی۔