سردی کی شدت میں اضافہ۔۔۔موسم سرما کی تعطیلات بڑھ گئیں

Jan 03, 2022 | 01:09:AM
سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں کی تعطیلات
کیپشن: طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کشمیری حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کے باعث سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔آزاد کشمیر میں بھی شدید سردی سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔حکومتی اعلان کے مطابق تعطیلات میں پانچ روز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ کشمیر اورسندھ میں آج سے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وہی ہوا جسکا ڈر تھا۔۔اومی کرون نے پاکستان میں پنجے گاڑھ لیے!لاک ڈاﺅن سخت کردیاگیا