انگین آلتان نے معاہدہ اور پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا 

Jan 03, 2021 | 20:26:PM
 انگین آلتان نے معاہدہ اور پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے پاکستانی نجی کمپنی سے معاہدہ اور پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگین آلتان نے گزشتہ دنوں پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے کافی چر چے رہے تھے اور اس فرم کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔ تاہم اب انہوں نے اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نجی فرم سے کیے گئے معاہدے سے دستبردار ہوگیا ہوں اور اب پاکستان کا دورہ بھی نہیں کروں گا۔پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں اور جلد ہی نئی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا۔دورہ منسوخ کرنے سے دکھ پہنچا کیونکہ پاکستان کی عوام کی جانب سے چاہے جانے سے آگاہ ہوں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرکے پاکستان کے عوام کی محبت کا قرضہ چکاو¿ں گا۔