لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ داخلہ سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
شہری اب لائسنس یافتہ اسلحہ خفیہ طور پر ساتھ رکھ سکیں گے ،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اضافی کیری پرمٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ شہریوں کے تحفظ اور ان کے مفاد میں کیا گیا ہے۔
تاہم انہیں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اسلحہ کی نمائش یا اسے لہرانے سے گریز کریں کیونکہ قانوناً اس کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:بسنت فیسٹیول،لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ