پاکستان کے بیدار محافظ ہرفتنہ فنا کردیں گے :محمدناصراقبال

Feb 03, 2026 | 10:08:AM
پاکستان کے بیدار محافظ ہرفتنہ فنا کردیں گے :محمدناصراقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستعداوربیدارمحافظ ہرفتنہ فناکردینگے،بھارت کوبزدلی اورسازشوں کے سوا کچھ نہیں آتا، پاک فوج کے سرفروش جانباز پاک سرزمین کے ہرناپاک دشمن کاصفایاکردیں گے۔

ناصر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج سے وابستہ قوم کے فرزندفتنہ الہند کے وظیفہ خور خوارج کی کمر توڑنے کیلئے کمربستہ ہیں،دشمن ملک کے اشاروں پرریاست کیخلاف راست اقدام میں ملوث گمراہ شرپسندعناصرہرگز قابل رحم نہیں،پاکستان کے نڈرعوام افواج پاکستان کی پشت پرکھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مادروطن کی سا  لمیت کاپہرہ دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے وردی پوش فوجی جوان قومی حمیت کے نگہبان اورترجمان ہیں،پاک فوج کے شہید جوانوں کامقدس لہوہمارے دفاعی ادارے کی عزت اوراہمیت کی شہادت دے رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہاپسند نریندر مودی اور اس کے حواری پاک فوج کی ضرب کاری سے ملی 10مئی کی بدترین ہزیمت کوہمیشہ یادرکھیں اورآئندہ پاکستا ن کیخلاف محاذآرائی یامہم جوئی سے باز رہیں،پاک فوج کے جوان پاکستان میں امن وامان پرہرگز آنچ نہیں آنے دینگے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کے دودھ میں زہریلے مواد کے انکشاف ، سخت پابندیاں عائد

ناصر اقبال نے کہا کہ دشمن ملک کے آشیرباد پرپاکستان کے کسی شہر میں گھس بیٹھ کر نیوالے خوارج کا پروفیشنل پاک فوج کے مقابل دوچار پل ٹھہرنا یقینا ناممکنات میں سے ہے،بزدل بھارت چمک کے بل پرپاکستان میں مٹھی بھر ناسورتلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے لیکن بعد ازاں پاک فوج کے زبردست آپریشن کے بعدوہ ا پنے کسی کارندے اوردرندے کی لاش تک نہیں اٹھاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کی محافظ پاک فوج پاکستانیوں کی دعاؤں اوروفاؤں کامحور ہے۔پاکستان کی قوم اپنے فوجی شہیدوں اورغازیوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتی۔